منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اس خاتون نے فیس بک پر ایسا کیا پوسٹ کیا کہ ابوظہبی میں اسے گرفتار کر لیا گیا؟ ایسی وجہ کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیانات یا دیگر مواد پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے لیکن ایک آسٹریلوی خاتون کا کہنا ہے کہ اسے محض ایک معصوم سی تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی ABC کے مطابق 39سالہ جوڈی میگی نے اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے معذوروں کی پارکنگ کیلئے مختص دو جگہوں پر کھڑی کی گئی گاڑی کی تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کی تھی، جس پر ان کے خلاف شکایت کردی گئی اور انہیں ابو ظبہی کی ایک عدالت میں پہنچا دیا گیا۔ اخبار کے مطابق جوڑی نے گاڑی کی لائسنس پلیٹ سمیت کوئی بھی ایسی معلومات تصویر میں ظاہر نہ کی تھیں کہ جن کی بناپر کسی کی شناخت ظاہر ہو لیکن اس کے باوجود انہیں کسی شخص کے خلاف سوشل میڈیا پر بری باتیں لکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جوڈی نے اخبار کو بتایا کہ وہ بالکل نہیں جانتیں کہ ان کا جرم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوںنے تو محض انٹرنیٹ استعمال کیا تھا۔جوڈی کے بلاگ کے مطابق وہ 2012میں ابو ظبہی آئیں اور وہ مقامی خواتین کو گرافک ڈیزائیننگ کی تعلیم دیتی ہیں، جبکہ اپنے آرٹ پراجیکٹس پر بھی کام کرتی ہیں۔ فیس بک پوسٹ پر جیل پہنچنے والی جوڈی کا کنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ کب تک وہ قید میں رہیں گی، تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں جرمانے کی وصولی کے بعد ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…