اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں نقل روکنے کا انوکھا نسخہ، طلبا کو آدھی آستینیں پہننے کا حکم

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے حکام نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیامتحانات کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کروایا ہے۔گذشتہ مہینے سپریم کورٹ نے امیدواروں کو پرچہ پہلے سے معلوم ہونے پر چھ لاکھ سے زیادہ امیدواروں کے امتحانات دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا۔امتحان دینے والے امیدواروں کو کہا گیا کہ وہ ہلکے کپڑے زیبِ تن کریں۔ قمیض کی آستین آدھی ہو اور بٹن زیادہ بڑے نہ ہوں۔حکام کا کہنا ہے کہ طالب علم کمرہ امتحان میں جوتوں کے بجائے کھلے سلیپر پہنیں۔بھارت میں امتحانات میں نقل کرنے والے طالب علم بلو ٹوتھ آلات اور موبائل سمیں اپنے کپڑوں میں چھپا لیتے ہیں۔گذشتہ کچھ برسوں میں ایئر فون اور قمیض کے بٹنوں میں کیمرا اور مائیکرو ایئر پلگس کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے امیدوارں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ایسے قلم بھی استعمال کیے گئے جو سوالنامے کو سکین کر کے بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے تصاویر باہر بھیج سکتے ہیں۔امتحانوں میں نقل کے لیے کچھ ایسے آلات بھی استعمال کیے گئے جس کے ذریعے کمر194 امتحان کے باہر موجود شخص کو سوال بھیجے جا سکتے ہیں اور وہ پھر اس کے جواب بتاتے ہیں۔اس ڈریس کوڈ کے ذریعے سے ان آلات کو چھپانے والی پوشیدہ جگہوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حکام کی جانب سے یہ ضابطہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب میڈیکل کالج میں داخلے کے امتحانات میں نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا اور ہزاروں افراد گرفتار ہوئے تھا جبکہ کچھ پراسرار ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…