اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سیلز مین کی نوکری کیلئے مگر مچھ کو چومنا لازمی، شرط کی وجہ اتنی عجیب کہ جان کر آپ چکراجائیں گے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )آپ نوکری کے حصول کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ کیا آپ کسی موذی جانور کو بوسہ دے سکتے ہیں؟؟چین کی ایک کمپنی نے نوکری کے لیے انٹرویو دینے آنے امیدواروں کے لیے ایسی ہی انوکھی، کڑی اور جان لیوا شرط رکھ دی ۔ چینی شہر گوآنگ ژو کی ایک کمپنی نے انٹرویو میں امیدواروں کے ہمت و حوصلے کا امتحان لینے کے لیے انہیں ایک مگرمچھ کا بوسہ لینے کو کہہ دیا۔چینی اخبار پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق کمپنی کو 9سیلز ایگزیکٹوز کی ضرورت تھی جس کے لیے اس نے اشتہار دیا تھا۔ کمپنی کے عہدیدارانٹرویو کے لیے آئے امیدواروں کو لے کر باہر گلی میں آ گئے جہاں انہیں ایک چھوٹے سے مگر مچھ کو بوسہ دینے کو کہا لیکن امیدواروں کی خوش قسمتی یہ تھی کہ مگرمچھ کے جبڑے باندھ دیئے گئے تھے اور وہ کاٹنے کے لیے منہ نہیں کھول سکتا تھا۔ یہ انٹرویو کا پہلا مرحلہ تھا، جن امیدواروں نے مگرمچھ کو بوسہ دے دیا انہیں نہ صرف انٹرویو کے اگلے مرحلے تک رسائی مل گئی بلکہ انہیں کمپنی کی طرف سے 1ہزار یوآن (تقریبا ساڑھے 16ہزار روپے)بھی دیئے گئے۔اگرچہ کئی مرد امیدواروں نے مگر مچھ کو بوسہ دینے کی حامی بھری لیکن کمپنی نے انہیں مسترد کر دیا، کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ وہ خواتین ملازمین کی تلاش میں ہیں جو خوبصورت اور عقل مند بھی ہوں۔کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مگر مچھ کو بوسہ دینے کی شرط شاید بہت سے لوگوں کو عجیب لگے لیکن وہ یہ جان کر مطمئن ہو جائیں گے کہ کمپنی مگرمچھوں کی صحت کے لیے مصنوعات بناتی ہے اور چاہتی ہے کہ جن لوگوں نے وہ مصنوعات فروخت کرنی ہیں کیریئرمیں ان کا مگرمچھوں سے واسطہ بھی پڑ سکتا ہے،مگرمچھ کو بوسہ دینے کی شرط نوکری کے آغاز میں ہی امیدواروں کے دل سے مگرمچھوں کا خوف زائل کرنے ایک کوشش ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…