ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ایٹمی ممالک میں تجربات کے مقامات

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عموماً ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کے لیے دور دراز اور غیر معروف مقامات کا انتخاب کرتے ہیں، جو عام افراد کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ایٹمی تجربات کے بعد یہ مقامات مشہور تو ہو جاتے ہیں لیکن تابکاری کے اثرات کی موجودگی کی وجہ سے کسی بھی نسل کی مخلوق کی رہائش کے قابل نہیں رہتے۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی مقامات کا ذکر کیا جا رہا ہے، جو ناقابلِ یقین طور پر ایٹمی دھماکوں کے تجربات کے لیے استعمال کیے گئے۔
کوہ کمباراں
پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کے لیے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع پہاڑی سلسلے کوہ کمباراں کا انتخاب کیا۔ اگرچہ یہ مقام غیر آباد ہے لیکن کسانوں اور چرواہوں کی مستقل طور پر اس مقام پر آمدورفت رہتی ہے۔
مارا لنگا
جب برطانیہ نے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا ا?غاز کیا تو اس نے جنوبی آسٹریلیا میں واقع مارالنگا نامی مقام کا انتخاب کیا جہاں دو ٹیسٹ کرنے کے بعد ہتھیاروں کو دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پوکھران
بھارت نے چین کے خطرے کے پیشِ نظر ایٹمی دھماکوں کی ٹیسٹنگ کے لیے پوکھران کے مقام کا انتخاب کیا۔ اس مقام پر بھارت نے 8 ٹن وزنی بم کا دھماکا کیا۔
بکینی اٹول
امریکا نے بحر الکاہل کے مارشل جزائر کے قریب واقع بکینی اٹول نامی علاقے میں متعدد ایٹمی تجربات کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر ایٹمی تجربات کے مقابلے میں اس مقام کی بیش تر تصاویر اور ویڈیوز ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔
کریتی ماتی
کریتی ماتی ایٹمی تجربات والے دیگر مقامات کے مقابلے میں اس لیے منفرد ہے کہ یہاں امریکا اور برطانیہ دونوں نے نیوکلیئر ٹیسٹنگ کی۔ ابتدا برطانیہ نے کی اور اس کے بعد امریکا نے یہاں 22 ایٹمی دھماکے کیے۔
لوپنور
چین نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات لوپنور میں کیے۔ چین نے مجموعی طور پر یہاں 22 دھماکے کیے جن میں سے نصف زیرِ زمین کیے گئے۔
موروروا
موروروا نامی مقام اس وقت متنازع بنا جب فرانس نے یہاں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کرنے کا فیصلہ کیا۔ مذکورہ جزیرے پر ایٹمی تجربات کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے لیے مسائل نے جنم لیا۔ تاہم اس کے باوجود فرانس یہاں واقع مختلف جزائر کو ایٹمی تجربات کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
نووایا زیملیا
یہ ایک دور دراز جزیرہ ہے جو آرکیٹک سرکل میں واقع ہے۔ یہاں 40 برسوں کے دوران سوویت یونین نے 224 ایٹمی دھماکے کیے۔ اسے ایٹمی دھماکوں کے اعتبار سے سب سے بڑا مقام سمجھا جاتا ہے جہاں 50 میگا ٹن وزنی بم دھماکے کیے گئے۔
سیمی پلاٹنسک
اس مقام پر سوویت یونین نے 1949ء سے 1981ء کے دوران 465 ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دوران امریکا نے ایک طویل عرصے تک جاسوسی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے اس کی نگرانی کی کوشش بھی کی۔
نواڈا
لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نواڈا میں امریکا نے 928 ایٹمی دھماکے کیے جن میں سے 800 زیر زمین تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…