منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جاپان کی مشہور بلی مر گئی، آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک )غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی جاپان میں بلی ٹاما کیلئے شاہانہ آخری رسومات کا اہتمام کیا گیا جس میں 3 ہزار لے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر شخص انتہائی افسردہ نظر آیا۔ ٹاما کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں پھولوں کے گلدستے رکھے گئے ہیں۔ بعد ازاں ایک خصوصی تقریب میں ٹاما کو مرنے کے بعد دیوی کے درجے پر فائز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹاما نامی اس بلی کو آٹھ سال قبل سرکاری طور پر سٹیشن ماسٹر بنایا گیا تھا جس کے بعد یہ بلی دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں سرخیوں کی زینت بن گئی تھی۔ اسے دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں سیاح آتے تھے جس کی وجہ سے ریلوے کمپنی کی مالی حیثیت مستحکم ہوئی تھی۔ اس بلی کو خصوصی طور پر بنائے جانے والی ٹوپی اور کوٹ پہنے کیشی سٹیشن پر اکثر گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ ٹاما نے دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرکے ریلوے کو درپیش مالی مشکلات کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک اندازے کے مطابق ٹاما کی وجہ سے مقامی معیشت کو تقریبا 80 لاکھ ڈالرز کا فائدہ پہنچا ہے۔واضح رہے کہ جاپان میں بڑی تعداد میں شنتو مذہب کے پیروکار ہیں اور اس مذہب میں جانوروں سمیت کئی خدا ہیں۔ بلی کے جنازے میں ریلوے کمپنی کے درجنوں اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں مداحوں نے بھی شرکت کی۔ ٹاما کی وفات کے بعد نتیما نامی ایک اور بلی کو تربیتی بنیادوں پر سٹیشن ماسٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…