جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

طیارہ حادثے میں ماں اور بیٹا معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ایسا ہی کچھ ہوا کولمبیا میں جہاں ایک ایک نجی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اس میں سوار خاتون اور اس کا بیٹا نہ صرف حادثے میں بچ گئے بلکہ 5 دن جنگل میں گزارنے کے بعد بھی زندہ رہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ خاتون ماریہ نیلی موریلو اپنے ایک سال کے بیٹے کے ساتھ اپنے نجی چھوٹے سیسنا طیارے پر جنگل کے اوپر سے گزررہی تھی کہ ان کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ کولمبیا ایئر فورس حکام کے مطابق 2 انجن والا یہ طیارہ ناریل اور مچھلیاں لے کر روانہ ہوا اور اپنی پرواز کے 20 منٹ بعد ہی اس کا رابطہ سول ایوی ایشن حکام سے منقطع ہوگیا جس پر فوری طورطیارے کی تلاش کے لے جہاز روانہ کردیا گیا۔حکام کے مطابق 2 دن کی تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ نظر آیا اورفوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، طیارہ حادثے میں پائلٹ تو جان کی بازی ہار گیا لیکن خاتون اور اس کا بیٹا معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 2 دن کی تلاش کے بعد دونوں ماں بیٹے کو طیارے کے ملبے سے صرف 500 میٹر دور دیکھا گیا جہاں وہ زندہ موجود تھے تاہم حادثے میں خاتون کو معمولی خراشیں آئیں لیکن بچے کو کوئی خراش بھی نہ آئی۔متاثرہ خاتون کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جس کے باعث وہ بڑی مشکلوں سے کیبن سے نکل پائیں اور بچے کو بھی نکالنے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اس دوران ان کا چہرہ معمولی جھلس گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ لاو¿ڈ اسپیکر پر ریسکیو ٹیم کا اعلان سن کر وہ واپس طیارے کے ملبے پاس پہنچی اور ٹیم کو دیکھ کر اسے لگا کہ اسے جیسے زندگی مل گئی ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…