جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

لاہور کا جدید ’شہرِ خموشاں‘

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)یہ ماڈل قبرستان صفائی ستھرائی اور تعمیری نفاست میں منفرد ہو گا اور تمام قبروں کے درمیان مساوی فاصلہ ہو گا۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل قبرستان بنایا جا رہا ہے جسے ’شہر خموشاں‘ کا نام دیا گیا ہے۔اِس قبرستان کی خاص بات یہ ہے کہ اِس میں میت کو قبرستان لانے سے لے کر دفنانے تک تمام اِنتظامات مقامی حکومت کی جانب سے کیے جائیں گے۔قبر کی جگہ کے لیے بھی شناختی کارڈ بھی ضروری ہے ۔لاہور کا یہ ’مثالی‘ قبرستان فیروز پور روڈ کے قریب موضع رکھ جھیڈو میں 90 کنال کے رقبے پر بن رہا ہے اور اس کا افتتاح ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہو گا۔اِس منصوبے کی تشکیل میں شامل وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ایک سینیئر رکن سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ اِس قبرستان کا دفتر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر سکے گا۔ان کے مطابق نئے اِنتظامات کے تحت لاہور میں بننے والے اس جدید قبرستان میں قبر کی جگہ حاصل کرنے کے لیے ایک ٹول فری نمبر مہیا کیا جائے گا جس پر لواحقین میت کی تفصیلات سے متعلق حکام کو آگاہ کریں گے۔جس کے بعد میت کو قبرستان تک پہنچانے کے لیے جنازہ گاڑی کا اِنتظام ہو گا اور وہیں پر اس کے غسل کا انتظام کیا جائے گا۔میت کی تدفین میں کسی قسم کی تاخیر کی صورت میں میت کو محفوظ رکھنے کے لیے سرد خانے کا انتظام بھی ہو گا۔یہ ماڈل قبرستان صفائی ستھرائی اور تعمیری نفاست میں منفرد ہو گا اور تمام قبروں کے درمیان مساوی فاصلہ ہو گا۔اس قبرستان میں تمام قبریں ہموار ہوں گی اور سنگِ مزار بھی یکساں طرز کے ہوں گے۔اِس کے علاوہ قبرستان میں آنے جانے والوں کے لیے بینچ نصب کیے جائیں گے جبکہ بوڑھوں اور معذور افراد کو قبروں تک پہنچانے کے لیے احاطے میں گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔قبرستان کے احاطے میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور تازہ پھولوں کی دکان بھی موجود ہو گی اور یہ تمام اِنتظامات سرکاری سطح پر کیے جائیں گے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے لاہور کے علاوہ ملتان، سرگودھا، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی اِیسے قبرستان تعمیر کرنے کے منصوبے زیر غور ہیں۔ ( بشکریہ ۔بی بی سی



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…