ٹورنٹو(نیوزڈیسک )کینیڈین پولیس آفیسرنے پاپ سنگرز کی طرح ریپنگ کرکے عام عوام کا دل ہی خوش کر دیا۔کینیڈا میں آج کل ایک پو لیس آفیسر کی ویڈیو سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے جس میں وہ با وردی ہاتھ میں ما ئیک تھامے کسی ما ہر پاپ سنگر کی طرح ریپنگ (Rapping)کرکے عام عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انھیں محظوظ بھی کر رہاہے۔Halley Barrantes نامی یہ پو لیس آفیسر معمول کے مطابق اپنی ڈیو ٹی پر تھا کہ اس نے اپنے ایریا میں منعقدفری اسٹائل ریپ کے مقابلے میں شر کت کی ٹھان لی اور یو نیفارم کے ساتھ ہی مائیک پکڑ کر ریپنگ شروع کر دی۔اس پولیس آفیسر کو اپنے درمیان گاتا دیکھ کر سب نا صرف خوش ہو ئے بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر یو ٹیوب اور فیس بک پر بھی اپ لو ڈ کر دی۔اس پولیس والے کی اس ویڈیو کو اس قدر دیکھا گیا ہے کہ یہ وائرل ویڈیو اسٹار بھی بن گیا ہے۔