نئی دہلی(نیوزڈیسک )تصویر میں نظر آنے والی مرسڈیز کی یہ آرمرڈ گاڑی دنیا کی محفوظ ترین گاڑیوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ تکنیکی زبان میں کہا جاتا ہے کہ اس کی لیول9- وہیکل ریزسٹنس ہیں جو کہ آج کل میسر محفوظ ترین سطح ہے۔ اسے متعدد ممالک کے سربراہان استعمال کرتے ہیں اور ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کیلئے بھی حال ہی میں ایک ایسی ہی گاڑی حاصل کی گئی ہے۔
مرسڈیز کمپنی کے ترجمان کے مطابق S600 آرمرڈ ورژن کی ایک گاڑی کی تیاری میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کو اس گاڑی کیلئے آٹھ ماہ انتظار کرنا پڑا۔ اس کی قیمت قریبا 18 کروڑ پاکستانی روپے ہے جبکہ عام S600 ماڈل کی گاڑی کی قیمت قریبا 2.5 کروڑ روپے ہوتی ہے۔ مرسڈیز کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ بروقت 2 دستی بموں کا حملہ سہ سکتی ہے، کسی بھی قسم کی بندوق کے ذریعے حملہ آور ہونے والے متعدد افراد کی گولیاں بیک وقت برداشت کرسکتی ہے اور بارودی سرنگ بھی اس کا بال بیکا نہیں کرسکتی۔ اس کا نچلا حصہ نہ صرف بم پروف ہے بلکہ اس میں آگ بھجانے کا خود کار نظام بھی نصب ہے۔ لہذا اسے آگ لگانا بھی قریبا ناممکن ہے۔ یہ خراب ٹائروں پر بھی 30 کلومیٹر تک 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔عام ماڈل کے مقابلے میں اس کا وزن دگنا ہے لیکن پھر بھی یہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر سفر کرسکتی ہے اور اسے دنیا کی محفوظ ترین گاڑی تصور کیا جاتا ہے۔
کیا آپ کو معلوم ہے اس گاڑی کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے،لیکن کیوں؟ جانیے
22
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں