پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چینی شخص کا اس گڑیا سے کیا رشتہ ہے؟جان کرآپ یقین نہیں کریںگے

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک) بچے انسان کی سب سے بڑی کمزوری ہوتے ہیں۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس فطری انسانی و حیوانی جبلت سے انکار کرے۔ ایک بچہ گھر بھر کے افراد کو مصروف رکھ سکتا ہے اور ان کی تنہائی بانٹ سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ذہنی خلفشار کا شکار اس چینی باشندے نے گڑیا کو بیٹی بنا لیاہے ۔
چینی شہری سونگ بو دو سال قبل شدیدقسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہو گیاجس سے اس کے سر میں ہر وقت درد رہنے لگا۔ صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اب وہ کبھی شادی نہیں کر سکتا اور باپ نہیں بن سکتا۔ ایک دن جب وہ انٹرنیٹ برازنگ کر رہا تھا اس نے ایک ویب سائٹ پر بالکل اصلی دکھائی دینے والی گڑیا کے متعلق پڑھا۔ وہ اس 4فٹ 10انچ قد والی گڑیا کو خریدنے پہنچ گیا، اس کی قیمت 2200ڈالر تھی۔ گڑیا اس قدر خوبصورت تھی کہ سونگ دیکھتے ہی اس سے محبت کرنے لگا۔ دوسروں کے لی شاید یہ محض ایک گڑیا ہو لیکن سونگ کو اس گڑیا کی شکل میں بیٹی مل گئی تھی اور اس کی آمد سے اس کی زندگی نے ایک نیا موڑ لے لیا تھا۔
سونگ اب جہاں بھی جاتا ہے اپنی بیٹی(گڑیا)کو ساتھ لے کر جاتا ہے، اس نے اس کا نام بھی رکھ لیاہے…. ژیا ڈی….جس کے معنی ہیں چھوٹی سی تتلی۔سونگ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی والدہ کو بھی اس گڑیا کے گھر آنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ سونگ کی والدہ نے دیکھا کہ اس گڑیا کے آنے سے اس کے بیٹے پر کافی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں لہذا اس نے اس حوالے سے سونگ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے کبھی نہیں کہا کہ گڑیا کو حقیقی بیٹی کی طرح رکھنا کسی نارمل انسان کا کام نہیں۔
سونگ اپنی بیٹی کے ساتھ متعدد تصویریں بنا کر چین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ وائبو پر لوگوں کے ساتھ شیئر کر چکا ہے، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے سڑکوں اور شاپنگ مالز میں گھوم رہا ہے، اسے طرح طرح کے کھلونے لے کر دے رہا ہے، ہوٹل میں بیٹھا اسے کھانا کھلا رہا ہے اور ایک تصویر میں اپنی بیٹی کو پڑھا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…