بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ کومعلوم ہے اس بچے کو اس عجیب و غریب مشین میں کیوں ڈالا گیا؟

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )سوشل میڈیا پر ٹیوب میں موجود بچے کی ایک تصویر نے لوگوں کو کئی دن سے حیران کر رکھا ہے، صارفین کا اس کے متعلق خیال ہے کہ سائنسدان ٹیسٹ ٹیوب بے بی پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور یہ پہلا بچہ ہے جو ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے۔
صارفین کے دھوکا کھانے کا جواز بھی بنتا ہے کیونکہ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والے شخص نے اس کے نیچے یہی لکھا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ پلاسٹک کی ایک ٹیوب میں ایک بچہ پھنسا ہوا ہے جو اپنی گول مٹول آنکھوں سے حیرت کے ساتھ باہر کا منظر دیکھ رہا ہے۔
دراصل یہ کوئی ٹیسٹ ٹیوب بے بی نہیں بلکہ ایک ایکسرے مشین ہے جو خاص طور پر بچوں کا ایکسرے لینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس مشین کا نام پگ او سٹیٹ ہے اور یہ 1960میں ایجاد کی گئی تھی۔ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ یہ مشین بچوں کے تمام امراض کی تشخیص کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے اور بچوں کی بیماریوں اور ان کے علاج کے حوالے سے یہ مشین آل اِن ون کی حیثیت رکھتی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ تصویر پوسٹ کرنے والے شخص کا نام بریٹ سٹار ہے جو ایک ہسپتال میں کام کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال میں کام کے دوران دن میں کئی بار اس مشین کو دیکھتا تھا، فی الحقیقت مجھے بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ مشین کس کام میں استعمال ہوتی ہے۔ ایک دن میں نے یونہی اپنے موبائل فون سے تصویر بنائی اور ریڈٹ پر پوسٹ کر دی۔ میں نے تو مذاق میں یہ تصویر پوسٹ کی تھی اور میں کبھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر اس قدر تہلکہ خیز ثابت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…