بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایئر پورٹ کےساتھ مقیم شہری کی عجیب حرکت جس سے جہازوں کے مسافر پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) لوگ کسی ذاتی مفاد کی برآوری کے لیے دوسروں کو دھوکا دیتے ہیں لیکن شاید کچھ لوگوں کو دھوکا دینے کا شوق بھی ہوتا ہے، شاید یہ عمل ان کے لیے تسکینِ طبع کا باعث بنتا ہو۔

ایک امریکی شخص نے لوگوں کے ایک بے ضرر سا دھوکا دینے کا ایک انوکھا طریقہ اپنا رکھا ہے۔ مارک گبن امریکی شہرملووکی میں رہائش پذیر ہے اور اس کا گھر مشعل انٹرنیشنل ایئرپورٹ بالکل پاس ہی واقع ہے۔ مارک نے ہوائی جہاز کے مسافروں کو دھوکا دینے کے لیے اپنے گھر کی چھت پر سیاہ پیٹ کر کے اس پر سفید رنگ سے کلیو لینڈ آنے پر خوش آمدید (Welcome to Cleveland) لکھ دیا ہے، حالانکہ یہ شہر کلیو لینڈ نہیں بلکہ ملووکی ہے، جیسا کہ ہم آپ کو اوپر بتا چکے ہیں۔
اب ہوتا یہ ہے کہ جیسے ہی کوئی جہاز مشعل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے لگتا ہے تو مسافروں کی نظر اس کے گھر کی چھت پر پڑتی ہے جہاں لکھا ہوا ہے کہ کلیو لینڈ آنے پر خوش آمدید، اب مسافر گڑبڑا جاتے ہیں کہ شاید وہ غلط فلائٹ پکڑ بیٹھے ہیں، انہیں تو ملووکی جانا تھا اور اسی شہر کی فلائٹ پکڑی تھی لیکن یہ کلیو لینڈ کیسے پہنچ گئے۔
مارک نے اپنے گھر کی چھت پر جو فقرہ تحریر کی ہے اس کے الفاظ عمودا 6فٹ لمبے ہیں، یعنی فضاسے مسافروں کو واضح نظر آتے ہیں۔ مارک نے پہلی اپنی چھت پر 1978میں یہ الفاظ لکھے تھے۔ تب بھی مارک کی اس حرکت نے خبروں میں جگہ بنائی تھی لیکن ایک بارپھر سوشل میڈیا پر اس کی تصویر آنے پر دنیا بھی میں اس پر بحث کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے مارک گبن کا کہنا ہے کہ میں نے یہ الفاظ محض مذاق کے طور پر لکھ رکھے ہیں۔اس نے کہا کہ زندگی کی ریہرسل نہیں ہوتی، یہ صرف ایک بار ملتی ہے، لہذا انسان کو اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور بھرپور طریقے سے زندگی گزارنی چاہیے۔مارک نے کہا کہ اس تحریر کے حوالے سے قریب واقع ایئرپورٹ کی انتظامیہ یا کسی ایئرلائن کی طرف سے آج تک اسے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…