برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں ایک شادی شدہ جوڑے میں طلاق ہوگئی، یہاں تک تو بات نارمل ہی ہے، کیوں کہ ایسا ہوجاتا ہے، لیکن اس طلاق کے بعد دل جلے شوہر نے گھر کے سامان کی تقسیم کس طرح کی؟ شادی کے بعد اگر آپس میں بن نہ سکے تو طلاق کی نوبت بھی آجاتی ہے اورطلاق کے بعد گھر کا سامان بھی بٹ جاتا ہے، لیکن جرمنی میں ایک سر پھرے شوہر نے طلاق کے بعد بیوی کے ساتھ سامان کی تقسیم کچھ اس طرح کی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ جی، سائیکل، بیڈ، ٹیڈی بئیر، صوفہ، لیپ ٹاپ، حد تو یہ ہے کہ کار بھی، دو ٹکڑے ہوکر ہوگئی بے کار۔ دل جلے شوہر نے تمام سامان اس پیغام کے ساتھ سابقہ بیوی کو روانہ کردیا کہ’’12خوبصورت سالوں کا شکری