اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اٹلی میں دنیا کا سب سے لمبا پیزا بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ اطالوی کھانے تو دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہی ہیں، اب دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ بھی اس ملک کے نام ہوگیا ہے۔ 80باورچیوں نے 1595عشاریہ 45میٹر لمبا پیزا بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ پیزا میں 1عشاریہ 7ٹن آٹا، اتنی ہی چیز اور ڈیڑھ ٹن ٹماٹر استعمال کیے گئے۔