اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکہ میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ٹوائلٹ پیپرز سے عروسی ملبوسات تیارکرنے کاانوکھامقابلہ منعقدکیاگیا۔نیویارک میں منعقد کیے جانیوالے اس مقابلے میں دس ڈیزائنرنے حصہ لیا اورسفیدرنگ کے ٹوائلٹ رولز ،موتیوں،دھاگے اورٹیپ کااستعمال کرتے ہوئے منفرداوردلکش عروسی ملبوسات تیارکیے جنہیں ماڈلزنے پہن کرریمپ پرواک کی۔اس مقابلے میںعروسی لباس کوپہلے ا نعام کاحق دارقراردیاگیااوراس سستے ترین لباس کی تیاری کے صلے میں انہیں دس ہزارڈالرکی انعامی رقم بھی دی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں