بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دس ڈالر کے نوٹ پر شبیہ کے لیے خاتون کی تلاش

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ میں 10 ڈالر کے نوٹ پر الیگزینڈر ہیملٹن کی تصویر پہلی بار 1929 میں شائع ہوئی تھیامریکہ میں ایک صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ دس ڈالر کے نوٹ پر کسی خاتون کی شبیہ چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ خاتون کون ہو گی اور اس سلسلے میں امریکی عوام سے رائے مانگی گئی ہے۔یہ نوٹ 2020 میں امریکی خواتین کو ووٹ کا حق دلوانے والی آئین کی 19ویں ترمیم کی 100ویں سالگرہ کے موقعے پر سامنے لایا جائے گا۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ انھیں اس نوٹ پر تصویر چھاپنے کے لیے ’ہماری جمہوریت کی چیمپیئن‘ کی تلاش ہے۔فی الوقت امریکہ میں کرنسی نوٹوں پر جن شخصیات کی تصاویر موجود ہیں وہ سب سفید فام مرد اور بیشتر سابق صدور ہیں۔جس بھی خاتون کا انتخاب کیا جائے گا وہ دس ڈالر کے نوٹ پر امریکی انقلاب کی اہم شخصیت اور امریکی محکمہ خزانہ کے پہلے وزیر الیگزینڈر ہیملٹن کی جگہ لے گی۔فی الوقت امریکہ میں کرنسی نوٹوں پر جن شخصیات کی تصاویر موجود ہیں وہ سب سفید فام مرد اور بیشتر سابق صدور ہیںدس ڈالر کے نوٹ پر ہیملٹن کی تصویر پہلی بار 1929 میں شائع ہوئی تھی۔ وہ سفارت کار اور موجد بنجمن فرینکلن کے علاوہ ایسے دوسرے شخص ہیں جن کی تصویر کرنسی نوٹ پر ہے تاہم وہ ملک کے سابق صدر نہیں ہیں۔ماضی میں بھی امریکی کرنسی پر خواتین کی شبیہ شائع ہوئی ہے لیکن وہ نوٹ اور سکے عام استعمال کے لیے نہیں تھے۔ماضی قریب میں خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن سوزن انتھنی کی تصویر ایک سکے پر کندہ کی گئی تھی لیکن یہ سکے جلد ہی مارکیٹ سے ہٹا لیے گئے تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…