اسلام آباد(نیوزڈیسک )برطانیہ میں ایک شادی کی تقریب اس وقت عجیب و غریب صورتحال اختیار کرگئی جب دولہا دلہن کے قبول قبول کہنے سے عین پہلے پولیس پہنچ گئی اور دونوں کو ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئی۔نیوز ویب سائٹ ”میل آن لائن“ کے مطابق 22 سالہ اولیویا گوڈ فرائے اور 27 سالہ ڈیوائن ابینڈا اپنی شادی کی رجسٹریشن کے لئے سرکاری دفتر میں موجود تھے کہ ہوم آفس کے تفتیش کار وہاں پہنچ گئے اور دونوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جعلی شادی کا ڈھونگ رچا رہے تھے اور اولیویا کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ پہلے بھی یہی کام کرچکی ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق وہ جنوبی افریقہ نڑاد ہے لیکن فرانسیسی شہریت رکھتی ہے اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ابینڈا کو برطانیہ میں قیام کا موقع فراہم کرنے کے لئے اس کے ساتھ جعلی شادی کررہی تھی۔پولیس نے جعلی شادی کا 2ہزار پا?نڈ میں انتظام کرنے والے ارمانڈ اور اولیویئر کو بھی گرفتار کرلیا۔ ابینڈا کا کہنا ہے کہ اوہ اولیویا کے ساتھ محبت کی وجہ سے حقیقی شادی کرنا چاہ رہا تھا اور اس نے جعلی شادی کے الزامات کو رد کیا۔ پولیس کے مطابق چاروں گرفتار شدگان کا جرم ثابت ہوچکا ہے تاہم عدالت کی طرف سے انہیں سزا سنانے کے لئے تاریخ کا تعین ابھی باقی ہے۔