اسلام آباد(نیوزڈیسک )سیکڑوں کی تعداد میں شرکاءنے ایک دوسرے کو قوس و قزح کے رنگوں میں نہلا دیا۔ دنیا بھر میں پریشانیوں کو دور بھگانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے مختلف ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھلاتے ہوئے کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔امریکی شہر لاس اینجلس میں بھی گذشتہ روز رنگوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔5کلو میٹر طویل ریس کے دوران سفید رنگ کی شرٹس پہنے شرکائ نے ایک دوسرے پر قوس و قزح کے رنگوں کی برسات کر کے بھرپور لطف اٹھایا