بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پر تگال ،بچے کی پیدائش پر والدین کو 5 ہزار یورو دینے کا اعلان

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پرتگال کے ایک قصبے میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکام نے بچے کی پیدائش پر والدین کو 5 ہزار یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پرتگال میں آبادی میں اضافے کی شرح یورپی یونین میں شامل ممالک میں سب سے کم ہے۔ آبادی میں کمی کے خدشے نے پ±رتگال حکومت کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ آبادی میں کمی کے باعث پرتگال کے ایک قصبے الکوٹِی کی انتظامیہ نے ”بچوں کی پیدائش کے بدلے رقم“ کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت بچے کی پیدائش پر والدین کو 5 ہزار یورو دیئے جارہے ہیں تاکہ والدین اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرسکیں۔
قصبے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت اب تک 6 جوڑے بچوں کی پیدائش پر مالی معاونت حاصل کررہے ہیں، اس کے علاوہ رواں برس مزید بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پرتگال میں اقتصادی بحران کے باعث بچوں کی پیدائش کی شرح انتہائی کم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں کمی کا یہ رجحان جاری رہا تو 2060 تک اس کی آبادی ایک کروڑ 50 لاکھ سے کم ہوکر 86 لاکھ رہ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…