اسلام آباد (نیوزڈیسک )جنوبی افریقہ میں جنگلی حیات کے بچاو¿ کے لیے کرکٹ کا سہارا لے لیا گیا۔ مسائی قبیلہ نے برطانیہ کی فوجی ٹیم سے نمائشی میچ کھیلا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔ جنگلی جانوروں کے ساتھ گھل مل جانا انہی کے سامنے کھیلنا فلموں میں تو دیکھا جاتا تھا لیکن اب جنوبی افریقہ میں بھی ایسا دیکھنے کو ملا ہے۔ جنگلی حیات کے بچاو¿ کے لیے ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسائی قبیلا اور برطانوی فوجیوں کی ٹیم نے حصہ لیا۔ مشہور مسائی جنگجو نے تلوار اور بھالے چھوڑ کر کرکٹ کے بلے اٹھا لیے اور پ±رامن رہنے بلکہ مل جل کر رہنے کی زندہ مثال بن گئے۔ دلچسپ میچ کا انعقاد آسٹریلین ہائی کمشنر نے کروایا۔ میچ کے بعد ان کرکٹرز نے دنیا میں موجود محض پانچ سفید گینڈوں میں سے ایک کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔