قسمت کی دیوی مہربان ہوتو بچے بھی کروڑ پتی بن جاتے ہیں

10  مارچ‬‮  2015

دبئی: کہتے ہیں کہ قسمت بدلتے دیر نہیں لگتی اور جب قدرت کسی پر مہربان ہوتو اسے چھپڑ پھاڑ کے ملتا ہے جب کہ ایسا ہی واقعہ دبئی میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچہ لمحوں میں کروڑ پتی بن گیا۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق دبئی میں ہونے والا سالانہ شاپنگ فیسٹیول دنیا بھر کی نگاہ کا مرکز ہے۔ فیسٹیول کے دوران ریاست کے تمام شاپنگ مالز عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی تحائف اور نقد رقم تقسیم کرتے ہیں، ’’دی دبئی مال‘‘ نامی شاپنگ مال میں بھی ایسی ہی ایک پیشکش رکھی گئی تھی جس کے مطابق 300 درہم یعنی 8ہزار 300 پاکستانی روپے یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے افراد کے لئے بذریعہ قرعہ اندازی 10 لاکھ درہم یعنی 2 کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کی پنیر کا بمپر پرائز رکھا گیا تھا۔

شاپنگ مال میں آنے والے دیگر لوگوں کی طرح شام کے ایک 7 سالہ بچے نے بھی اس سوچ کے ساتھ  قسمت آزمائی کی کہ شائد اسے بھی کوئی نہ کوئی انعام مل جائے لیکن تقدیر کو تو کچھ اور ہی منظور تھا اور 10 لاکھ درہم کے سب سے بڑے انعام کا حقدار ٹھہرا۔ شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوں تو کئی لوگوں نے یہ انعام جیتا ہے لیکن سیف ان میں سب سے چھوٹے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…