ہفتہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی: وزارت صحت

datetime 30  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ذہنی امراض سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ اعداد و شمار وزارتِ صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی گلوبل برڈن آف اسٹڈیز کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔وزارتِ صحت کے مطابق 2023 تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد تقریباً 3 لاکھ تھی، جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرینِ نفسیات کی مجموعی تعداد صرف 1,050 ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبرپختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 ماہرینِ نفسیات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس طرح پاکستان میں ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے صرف ایک ماہرِ نفسیات دستیاب ہے۔وزارتِ صحت نے قومی اسمبلی کو ملک میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3,900 ہے، جن میں سب سے زیادہ 1,915 مریض سندھ میں موجود ہیں۔صوبائی اور علاقائی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1,765، خیبرپختونخوا میں 139 اور بلوچستان میں 46 ہے۔ اسی طرح اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض رجسٹرڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…