اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کوروناوائرس، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربت (این این آئی)کوروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے شہر تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمسایہ ملک ایران میں کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان حکومت کی طرف سے ایران سے متصل بلوچستان کے دیگر سرحدی علاقوں کی طرح تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔محمد الیاس کبزئی کے مطابق

کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں دس بیڈز پر مشتمل کوروناوائرس وارڈ تیار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ایران کے سرحدی علاقوں میں آئیسو لیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے، آئی سولیشن کیمپز میں ڈاکٹروں کے لیے بنیادی طبی سامان کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ایم ڈی اے اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم جلد ہی کوئٹہ سے تربت پہنچے گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…