ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخواہ کے پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخواہ میں پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، 2.6 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا سینٹر 120 بستروں پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے صوبے کے پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سینٹر میں 120 بستر ہیں۔ لوگ تنقید کر رہے تھے کہ صوبے میں یہ سہولت نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سارا کام ہمارے دور میں ہوا تو یہ منصوبہ مکمل ہوا۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے اپنے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ میں نے ناراض ہو کر کام چھوڑ دیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 ہزار مریضوں کا یہاں علاج ہوا، ’آپ لوگ تنقید ضرور کریں لیکن مثبت تنقید کریں‘۔ خیال رہے کہ پختونخواہ کے اس برن سینٹر کا قیام یو ایس ایڈ کی معاونت سے عمل میں آیا ہے، اس سلسلے میں یو ایس ایڈ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے درمیان رواں برس جنوری میں معاہدہ طے پایا تھا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق برن سینٹر 20 کنال پر مشتمل ہے جبکہ منصوبے پر کل 2.6 ارب روپے لاگت آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…