اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

آسٹریلیا کی فٹس اسٹار نے بڑھتے ہوئے وزن سے چھٹکارا پانے کا راز بتادیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی فٹس اسٹارسوفی ایلین نے بڑھتے ہوئے وزن سے چھٹکارا پانے کا راز بتایا ہے جو ان کے مطابق صرف ورزش سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سوفی ایلن اپنی ورزش سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز انسٹا گرام پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں اور اب انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے مددگار ٹپس بھی بتائی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا۔

انہوں نے اس حوالے سے بتانا اس لیے ضرروی سمجھا کہ ڈیڑھ سال کی ہرممکن تگ و دو کے باوجود وہ اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ تاہم سوفی ایلین نے اپنی زندگی کے رہن سہن سمیت اپنے ہارمونز اور میٹابولزم کی کارکردگی پر جب غور کیا اور وزن کم نہ ہونے کی وجوہات معلوم کیں تو اس کے بعد سب چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا مقصد کم کھانے سے حاصل ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ہی ورزش میں تھوڑا سا اضافہ بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سوفی ایلن نے ایک یوٹیوب کلپ میں کہا کہ کیلوریز میں کمی کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان دونوں چیزوں (کم خوراک ، زیادہ ورزش) کو ایک ساتھ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو غذا آپ لے رہے ہیں اس کی مقدار کم کردیں اور اپنی روزمرہ ورزش کا دورانیہ بڑھادیں تاکہ وزن میں کمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ سڈنی میں مقیم اسٹار نے یہ بھی بتایا کہ وزن کم کرنے میں آپ کی نیند کا معیار اور سونے کے اوقات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزن کی کمی پر نیند کی بہتری کے اثر انداز ہونے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب آپ بھرپور نیند نہیں لیتے تو آپ کا جسم بھوک بڑھانے کے ہارمون زیادہ تعداد میں پیدا کرتاہے۔ سوفی ایلن نے کہا کہ ’ اگر آپ رات میں محض چند گھنٹے کی نیند لے رہے ہیں تو یہ ہارمون کی سطح زیادہ اور لیپٹن ہارمون کی سطح کم ہوجائے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ مزید بھوک محسوس کرینگے۔

اور جو کچھ بھی آپ کھارہے ہیں اس سے مطمئن نہیں ہوں گے‘۔ وزن کم کرنے میں نیند اور غذا کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مقصد میں اسٹریس ہارمون کورٹی سول کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسولین ہارمون جسم میں چربی کی تہہ بنانے میں مدد کرتا ہے اور اس کے تحلیل ہونے کی صلاحیت کو روکتا ہے، انسولن کی سطح کم کرکے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

سوفی نے کہا کہ ’ ہم اپنی جسم کو انسولین کے لیے حساس رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے کی کوشش کریں، مراقبہ کریں، گہرے سانس لینے کی ورزش کریں اور پڑھیں تاکہ آپ کی زندگی سے اسٹریس کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کے لیے آپ کی غذا میں 25 فیصد کاربوہائیڈریٹس، 30 فیصد پروٹین اورر 45 فیصد فیٹ (چربی) شامل ہونے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…