بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پیروں کی موچ جلد ٹھیک کرنے میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر ایسا ہوتا ہے جب آرام سے چلتے چلتے اچانک پیر لڑکھڑا کر مڑ جاتا ہے اور فرد لوٹ پوٹ ہوکر رہ جاتا ہے کیونکہ موچ ایسا ہی تکلیف دہ عارضہ ہے۔ درحقیقت یہ انتہائی عام انجری ہے جس کا شکار کوئی بھی ہوسکتا ہے اور ضروری نہیں دوڑتے ہوئے ایسا ہو، آرام سے چلتے ہوئے بھی موچ آجاتی ہے۔ پیروں کی اس طرح کی موچ میں اکثر ڈاکٹر سے مدد لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

تاہم شدید موچ یا ہڈی میں فریکچر کے لیے ضرور معالج سے رجوع کرنا چاہئے۔ ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کو سائنس نے بھی درست تسلیم کیا موچ کی عام علامات ٹخنہ یا پیر مڑنے پر شدید درد۔ سوجن۔ رگڑ یا خراش۔ عام انداز سے چل نہ پانا۔ ٹخنے کی جوڑ کی حرکت محدود ہوجانا۔ ایسا درد اور سوجن جو کہ ایک یا 2 دن میں بھی کم نہ ہو۔ متاثرہ ٹانگ پر جسم کا وزن سہار نہ پانا۔ سن ہوجانا یا کمزوری۔ پیر گھمانے میں مشکل۔ اگر شک ہو کہ موچ سے فریکچر ہوگیا ہے تو فوری طبی امداد حاصل کریں، تاہم اگر معمولی یا زیادہ بڑا مسئلہ نہ لگے تو درج ذیل ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ آرام، برف، دباﺅ اور اٹھانا معمولی موچ کے لیے ایک حکمت عملی RICE سے مدد لی جاسکتی ہے جس میں آر کا مطلب ریسٹ ہے، یعنی چند دن تک آرام کریں۔ آئی سے مراد آئس ہے، برف کو دن بھر میں کئی بار متاثرہ ٹخنے پر لگا کر درد اور سوجن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ سی سے مراد کمپریشن ہے ، جس کے تحت سٹیٹک یا الاسٹک کمپریشن بینڈیج کے استعمال سے سوجن کم کی جاتی ہے۔ ای سے مراد ایلیویشن ہے، اس طریقے میں پیر کو دل کی سطح سے اوپر اٹھا کر خون اور دیگر سیال کے بہاﺅ میں کمی لائی جاتی ہے۔ بظاہر یہ تو عام چیزیں ہیں مگر یہ طریقہ انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے اور موچ آتے ہی اس پر عمل کرنا جسم کے قدرتی ورم پر قابو پانے کے ردعمل کو حرکت میں لانے میں مدد دیتا ہے۔ ورم کش غذائیں ایسی غذائیں جس میں کولیگن نامی پروٹین پایا جاتا ہے وہ اس طرح کے جوڑوں کی انجری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، ہڈیوں کی یخنی میں یہ پروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ موچ سے نجات میں تیزی سے مدد دیتا ہے اسی طرح مالٹے یا ترش پھلوں میں موجود وٹامن سی بھی کولیگن کو بننے میں مدد دیتا ہے جس سے بھی موچ کو جلد ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جبکہ مسلز کا درد بھی کم ہوتا ہے۔ درد کش ادویات اگرچہ پیروں میں موچ آنا سنگین انجری نہیں مگر یہ تکلیف دہ ضروری ہوتی ہے، اگر آپ اس کا شکار ہونے کے بعد کافی تکلیف میں ہے تو دردکش ادویات کا استعمال بھی درد اور سوجن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے۔ اپسم نمک موچ آنے کے ایک یا 2 دن بعد اپنے پیروں کو اپسم نمک سے ملے نیم گرم پانی میں بھو دیں۔

موچ آنے کے بعد چند دن تک برف کو چوٹ پر لگانا ضروری ہے کیونکہ اس عرصے میں حرارت کو چوٹ پر لگانے سے سوجن میں اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اپسم نمک سوجن کے شکار مسلز کو سکون پہنچاتا ہے، دن میں ایک یا 2 بار ٹخنوں کو اس نمک ملے پانی میں بھگونا تکلیف میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ قدرتی مرہم آپ کے

کچن میں متعدد قدرتی ورم کش اجزاءموجود ہوتے ہیں، اگر آپ کسی موچ کی سوجن میں فوری کمی لانا چاہتے ہیں تو ہلدی، لہسن، پیاز، کیسٹر آئل یا زیتون کے تیل سے مدد لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے ان میں سے کسی ایک کو ہلاک گرم کریں اور متاثرہ ٹخنے پر لگائیں، اس کے بعد ٹخنے کو کئی گھنٹوں کے پٹی سے لپیٹ کر رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…