ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

صحت مند رہنے کے لئے میٹھی سوغات کو کھانا عادت بنالیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سونف اور مسری کا امتزاج بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے اور سانس کی تازگی کے ساتھ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔ تاہم اگر آپ اس سخت میٹھے پتھر سے دور رہتے ہیں تو اس عادت کو ترک کردیں اور اسے اپنے گھر میں رکھنا شروع کردیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو درج ذیل فوائد آپ کو قائل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ بیر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں۔

کھانسی اور گلے کی تکلیف سے ریلیف سرد موسم متعدد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے جن میں کھانسی اور گلے کا درد بہت عام ہوتا ہے۔ تاہم مسری کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ متعدد طبی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو ان تکالیف میں فوری ریلیف میں مدد دیتا ہے۔ بس مسری کو سیاہ مرچ پاﺅڈر میں مکس کرکے پیسٹ بنائیں، اسے رات کو کھانا گلے کی تکلیف سے نجات دلائے گا، اسی طرح مسری کا سفوف اور سیاہ مرچ پاﺅڈر کا ایک چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ رات کو نگلنا کھانسی کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ خون کی کمی دور کرے ہیموگلوبن کی سطح میں کمی اینیمیا، جلد کی زردی، سرچکرانے، کمزوری اور جسمانی تھکاوٹ وغیرہ کا باعث بنتی ہے۔ مسری نہ صرف ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے۔ آسان الفاظ میں مسری کھانے کی عادت جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔ سبز سیب کے 5 حیران کن فوائد سانس کی بو دور کرے سانس میں بو مسوڑوں میں بیکٹریا کی مقدار بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے، مسری اس سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور کھانے کے بعد چٹکی بھر مسری کھانا سانس کی بو دور کرتا ہے۔ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند مسری کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے جبکہ دماغی تھکاوٹ بھی کم کرتا ہے۔ گرم دودھ میں مسری کی کچھ مقدار ملائیں اور سونے سے قبل پی لیں، یہ یاداشت بہتر بنانے کے لیے موثر ٹوٹکے کی طرح کام کرتا ہے۔

بینائی بہتر کرے مسری بینائی کے لیے بہترین سوغات ہے، یہ بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے اور موتیے سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے، کھانے کے بعد مسری کو پانی میں ملا کر پینا بینائی کو مستحکم رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ بہتر نظام ہاضمہ سونف کے ساتھ مسری کا استعمال سانس کی بو کو ہی دور نہیں کرتا بلکہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔ ان دونوں کو کھانے کے بعد

ہاضمہ فوری کام شروع کردیتا ہے، تو ہر کھانے کے بعد کچھ ٹکڑے مسری کو سونف کے ساتھ کھالیں۔ جسمانی توانائی میں اضافہ منہ کا ذائقہ بہتر بنانے کے ساتھ یہ کھانے کے بعد طاری ہونے والے بھاری پن کو دور کرکے جسمانی توانائی کی سطح بڑھاتی ہے۔ ناک سے خون کو روکنے میں ممکنہ طور پر مددگار ہوسکتا ہے کہ سننے میں حیران کن لگے مگر مصری نکسیر پھوٹنے کے بعد ناک سے بہنے والے خون کو فوری روکنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے لیے بس مسری کے ٹکڑے پانی میں ڈالیں اور کسی حد تک گھلنے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد پانی کے چند قطرے ناک میں ڈالنا فوری طور پر خون روکتا ہے۔ انتباہ ویسے تو مسری کے متعدد فوائد ہیں مگر یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ چونکہ اس میں مٹھاس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اسے زیادہ مقدار میں استعمال سے گریز کرنا چاہئے، ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہئے جبکہ استعمال کو معمول بنانے سے پہلے ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…