بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

دودھ اور مچھلی کے حوالے سے تصوراتی کہانیوں کی اصل حقیقت‎

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) کھانے پینے کی چیزوں کے مجموعے کے حوالے سے بنی ہوئی تصوراتی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ مختلف اقسام کے کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے معاشرے میں عجیب و غریب کہانیاں سننے کو ملتی ہیں لیکن سائنسی اعتبار سے لوگ انہیں سمجھنے سے آج بھی قاصر ہیں۔ اسی طرح کوئی بھی انسان جب مچھلی کھاتا ہے تو اس کو ہمیشہ کی طرح یہی تلقین کی جاتی ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ کا

استعمال نہ کرنا کیونکہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے پھلبیری (جسم پر سفید داغ پڑ جانا) ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ جن مہینوں میں  ر  نہیں آتا ان میں مچھلی نہ کھائیں کیونکہ مچھلی کی افزائش نسل ان مہینوں میں ہوتی ہے۔ باہر کے ممالک میں ہر موسم میں مچھلی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندو کلچر میں دودھ اور مچھلی کے مجموعہ کو بدشُگون سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسے مختلف بیماریوں کا موجب ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس قسم کی روایات اور کہانیاں قدیم مصر، مشرق وسطیٰ، شمالی نائیجیریا، قرون وسطیٰ کے یورپ اور نو آبادیاتی امریکہ میں پائی جاتی ہیں۔ ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے پھلبیری (جسم پر سفید داغ پڑ جانا) ہونے کے تصور میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی مچھلی اور دودھ ایک نارمل انسان کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں . سفید داغ انسانی جسم پر اس لئے پڑتے ہیں جب انسانی جسم میں بننے والے سیلز یعنی میلنوسائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں یا مردہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق فنگس انفکیشن بھی جسم پر پڑنے والی سفید داغوں کی وجہ بنتی ہے۔ مچھلی کے بعد دودھ پینے سے ایسی کوئی بیماری انسان کو نہیں لگتی۔ متلی، کھجلی یا پیٹ میں درد خاص طور پر کھانے کے بعد الرجی کی صورتیں ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…