جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موٹاپا فشار خون کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے :طبی تحقیق

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کا جسمانی وزن کافی بڑھ چکا ہے تو پھر پر ماہ بلڈ پریشر کا ٹیسٹ کروانا عادت بنالیں کیونکہ موٹاپا فشار خون کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ طبی جریدے جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ایک تحقیق میں جسمانی وزن میں اضافے اور ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا گیا۔

اگر بلڈ پریشر کو کنٹرول نہ کیا جائے تو خون کی شریانوں سے جڑے متعدد امراض جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 17 لاکھ مردوں اور خواتین کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 35 سے 80 برس کے درمیان تھیں۔ تین سال تک ان افراد کا جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ جسمانی وزن میں اضافہ بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مختلف ممالک میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھتا چلا جارہا ہے، درحقیقت یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ بلڈ پریشر خون کا دباﺅ ہوتا ہے جو ہماری شریانوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر ناپنے کے 2 پیمانے ہوتے ہیں ایک خون کا انقباضی دباﺅ ( systolic blood pressure) جو کہ اوپری دباﺅ کے نمبر کے لیے ہوتا ہے جو کہ دل کے دھڑکنے سے خون جسم میں پہنچنے کے دوران دباﺅ کا بھی مظہر ہوتا ہے۔ دوسرا خون کا انبساطی دباﺅ (diastolic blood pressure) ہوتا ہے جو کہ نچلا نمبر ہوتا ہے یعنی اس وقت جب انسانی دل دھڑکنوں کے درمیان وقفہ اور آرام کرتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پیمانوں سے پتا چلتا ہے کہ ہماری خون کی رگیں کتنی لچکدار ہوتی ہیں۔ ان کے بقول اگر کسی انسان کے خون کا دباﺅ 139/89 سے زیادہ ہے تو یہ ہائی بلڈ پریشر تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کے خون کا دباﺅ 140/90 سے اوپر ہوجائے تو ہم اس کے علاج کا مشورہ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں طرز زندگی میں تبدیلیاں بھی ضروری ہوتی ہیں جیسے زیادہ ورزش اور غذا میں تبدیلی۔ درحقیقت اس مرض پر قابو پانے کے لیے انسان کو خود ہی محنت کرنا ہوتی ہے۔ لو بلڈ پریشر 90/60 سے کم کو سمجھ جاتا ہے اور صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 120/80 ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…