جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزن میں100فیصد کمی،بس گھر بیٹھے اس آزمودہ نسخہ پر عمل کریں ،ڈائٹنگ کرنے والوں کیلئے بھی بے حد مفید

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزن کم کرنے کے لیے سوجی ایک بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں آٹے اور چاول کی طاقت موجود ہے۔ سوجی ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بے حد مفید ہے یہ انسانی جسم میں روٹی اور چاول کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اگر اس کا باقاعدگی اور مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو سو فیصد وزن میں کمی نظر آتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجی کا استعمال بھارت میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے اور خاص کر جنوبی بھارت کے رہائشی ناشتے اور ڈیسرٹ میں باقاعدگی سے سوجی سے بنی ڈیشز کا استعمال کرتے ہیں۔اپما اور ڈوسا(Upma and Dosa) وہ خاص ڈششز ہیں جو جنوبی بھارت میں بے حد پسند کی جاتی ہیں، یہ خالص سوجی سے بنائی جاتی ہیں اور انہیں ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈیسرٹ میں سوجی کا حلوہ بھارتیوں کا پسندیدہ ہے۔ہمارے ہاں بھی سوجی کا استعمال کافی چیزوں میں ہوتا ہے جن میں پن کیک، کیک، سوجی کا حلوہ، پاستا، دلیہ اور دیگر ڈششز شامل ہیں۔ سوجی سے تیار کردہ ڈیشز نہایت خوش ذائقہ ہوتی ہیں اس کے علاوہ سوجی کے بے شمار فوائد میں شامل یہ ہے کہ سوجی میدے کے لیے بہت ہلکی ہوتی ہے جس کے کھانے کے بعد بھاری پن کا احساس نہیں ہوتا، آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ وزن میں کمی کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق سوجی میں کاربوہائیڈریٹ شامل ہے جو انسانی جسم میں توانائی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔سوجی ایک آئرن سے بھرپور غذا ہے جو جسم میں آئرن کی کمی کو ہونے سے روکتاہے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔یوایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق 100 گرام سوجی میں 1 اعشاریہ23 ملی گرام آئرن موجود ہوتا ہے۔

کیلشیم کا سوجی میں موجود ہوناہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ یوایس ڈی اے کے مطابق 100 گرام سوجی میں 17 ملی گرام کیلشیم کی مقدار ہے۔ماہرین کے مطابق سوجی اعصابی نظام کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام بھی کرتی ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم، زنک اور فاسفورس موجود ہے۔ یوایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں میگنیشیم47 ملی گرام، زنک 1 اعشاریہ 05 گرام اور فاسفورس136ملی گرام پایا جاتا ہے۔یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں زیرو کولیسٹرول شامل ہے(یعنی اس میں کولیسٹرول بالکل بھی شامل نہیں ہے)جس کے سبب اس کا شمار ایک بہترین غذائی اجزا میں ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…