منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

صحت کے لیے فائدہ مند یہ گری کبھی استعمال کی؟

datetime 25  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خشک میوہ جات کھانا کس کو پسند نہیں اور ان میں سے ایک پستہ بھی ہے۔ یہ گری مزیدار ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تاہم بیشتر افراد کے ذہن میں یہ خیال ہے کہ خشک میوہ کھانے کی عادت موٹاپے کا باعث بنتی ہے، حالانکہ حقیقت برعکس ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 25 گرام پستے روزانہ 12 ہفتے تک کھانا بلڈ گلوکوز لیول کو بہتر کرسکتا ہے۔

اس گری کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔ روزانہ بادام کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو نقصان سے بچانے کے ساتھ جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ پستوں میں اخروٹ کے بعد کسی بھی گری کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔ دل کے لیے فائدہ مند روزانہ 2 سے 4 دانے پستے کھانا دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ گریاں ایسے اجزاءسے بھرپور ہے جو کہ مختلف غذاﺅں میں موجود غذائی کولیسٹرول کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے دل کی صحت مزید بہتر ہوتی ہے۔ جسمانی وزن میں کمی اگرچہ گریاں انرجی سے بھرپور ہوتی ہیں مگر یہ اضافی وزن میں کمی میں بھی مدد دے سکتی ہیں۔ ان میں پروٹین کے ساتھ فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ معدے کے بیکٹریا اس میں موجود غذائی فائبر نظام ہاضمہ کو مضبوط کرنے والا جز ہے، اسی طرح پستے معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھاتی ہے۔ بینائی بہتر کرے پستہ وٹامن ای سے بھی بھرپور گری ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ بینائی کو بہتر کرتی ہے۔ اس میں موجود کیروٹین بھی آنکھوں کو عمر بڑھنے سے آنے والی تنزلی اور موتیا سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اخروٹ کھائیں اور صحت مند ہوجائیں بلڈ پریشر گریوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پستے میں موجود اجزاءبلڈ پریشر کو کم کرنے کے حوالے سب سے بہترین ہوتے ہیں۔ پستے میں میگنیشم، پوٹاشیم اور فائبر وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو سب بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں، کچھ مقدار میں پستے روزانہ کھانے سے طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…