بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بانجھ پن سے بچانے میں مددگار آسان طریقہ

datetime 5  جولائی  2018 |

اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل بانجھ پن ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اور بیشتر جوڑے اس کی وجہ سے پریشانی کا شکار رہتے ہیں، خصوصاً مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ بڑھ رہا ہے۔ مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے بچنا بہت آسان ہے اور بس ایک عام چیز کو روز کھانا اس سنگین مسئلے سے بچا سکتا ہے۔ یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی عام وجوہات تحقیق میں بتایا گیا کہ گریاں جیسے بادام اور اخروٹ روزانہ کھانا مردوں کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان گریوں کو روزانہ کھانا اسپرم کوالٹی کو بہتر بناتا ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ دور ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے 18 سے 35 سال کی عمر کے 119 مردوں کو لے کر انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو روزانہ 60 گرام بادام اور اخروٹ کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو گریوں سے محروم رکھا گیا۔14 ہفتے بعد معلوم ہوا کہ گریاں کھانے والے افراد میں اسپرم کوالٹی بہتر ہوئی جبکہ بانجھ پن کا باعث بننے والے عناصر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ وہ عام عادتیں جو مردوں کو بانجھ پن سے بچائیں۔ تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے وٹامن سی اور ای، سیلینیم اور زنک وغیرہ سے بھرپور غذائیں مردوں کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بادام اور اخروٹ ان تمام اجزاءسے بھرپور گریاں ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان گریوں کو غذا کا لازمی حصہ بنالیں مگر شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی بانجھ پن سے بچاتا ہے اور گریاں بلاشبہ صحت بخش غذائی پلان کا اچھا حصہ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج یورپین سوسائٹی آف ہیومین ری پروڈکشن اینڈ Embryology کی کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…