اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ کا بے بی فارمولہ مارکیٹ میں آ گیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی نے بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ دنیا کا پہلا بے بی فارمولہ متعارف کرادیا۔دودھ کا یہ پاؤڈر ان بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی کیمل ملک اینڈ پراڈکٹس نے اپنا یہ نیا برانڈ اس ماہ دبئی میں ہونے والی خوراک سے متعلق بین الاقوامی میلے گلف فوڈ 2018 میں متعارف کرایا۔

یہ نمائش 18 سے 22 فروری تک دبئی میں جاری رہی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ خشک دودھ ایک سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفید ہے اور یہ ان بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہے۔خلیج کے علاقے میں آباد بد صدیوں سے اونٹنی کا دودھ اپنی بنیادی خوراک کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اونٹنی کے دودھ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔آج کے جدید دور میں بھی اونٹنی کا دودھ بدؤں کی روزمرہ خوراک میں شامل ہے۔خلیجی ریاستوں میں حالیہ برسوں کے دوران اونٹنی کے دودھ اور گوشت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور کھانے پینے کی چیزوں میں ان کا استعمال بڑھ رہا ہے۔بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ پاؤڈر ملک متعارف کرائے جانے سے پہلے، اونٹ کے گوشت کے برگر، سلائس اور پارچے اور اونٹنی کے دودھ کی چاکلیٹ کئی برسوں سے فروخت کی جا رہی ہے۔کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا بے بی فارمولہ، اونٹنی کے دودھ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا پہلا پاؤڈر ملک ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر سعید جمعہ بن صبح نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اونٹنی کا دودھ عرب اور اسلامی ثفافت کی ایک لازمی حصہ ہے۔ ہمارا یہ پراڈکٹ متحدہ عرب امارات کی ان اقدار اور روایات کا حصہ ہے جو صدیوں سے ایک سے دوسری نسل کو منتقل ہو رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…