لاہور ( این این آئی) پینے کے پانی میں سنکھیا کی انتہائی زیادہ مقدار سے 6 کروڑ شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کے معاملے سمیت 3تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئیں ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے
کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں پینے کے پانی میں خطرناک مادے سنکھیا کی انتہائی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اس زہریلے مادے سے پھیپھڑو، مثانے، سرطان اور دل کے امراض جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، جس سے 6 کروڑ شہریوں کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں۔