جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’اللہ پاک کی قدرت ‘‘ پانی سے سر درد کا علاج ۔۔سائنس حیران رہ گئی

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً سر میں اُٹھنے والے درد کو پانی کے زریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔نیدرلینڈ کی ماستریچٹ یونیورسٹی میں کئی گئی ایک مطالعاتی تحقیق میں ایسے رضاکار منتخب کیے گئے جنہیں مہینے میں دو سے پانچ بار یا اس سے بھی زائد مرتبہ سر میں شدید یا درمیانے درجے کے درد کی شکایت ہو جاتی تھی۔جبکہ کئی

افراد مگرین یعنی آدھے سر کے درد میں بھی مبتلا تھے۔ان رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ایک گروپ نے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ روزانہ معمول کے مطابق پانی پیا جبکہ دوسرے گروپ نے اس کے مقابلے میں 1.5 لٹر زیادہ پانی روزانہ استعمال کیا۔تین ماہ بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے معمول سے زیادہ پانی پیا تھا ان میں سر کے درد کی شدت 47 فیصد کم ہو گئی تھی یعنی تقریباً آدھی رہ گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر یہ فائدہ مگرین کے مریضوں کو بھی ہوا تھا۔ روزانہ معمول کے مطابق پانی پینے اور صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے والے افراد میں صرف 25 فیصد افاقہ دیکھنے میں آیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ پانی کا استعمال اگرچہ سر میں درد کو مکمل طور پر تو ختم نہیں کرتا لیکن اس میں نمایاں طور پر کمی ضرور کردیتا ہے۔واضح رہے کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ اوسطاً 2 لٹر پانی پینا چاہیئے یعنی اگر کسی کو سر میں درد کی شکایت ہو تو اس کے لیے یہ مقدار 3.5 لٹر روزانہ بنتی ہے۔زیادہ پانی پینے سے سر میں درد کیوں کم ہوتا ہے؟ اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ خون میں پانی کی اضافی مقدار شامل ہونے سے وہ پتلا ہو جاتا ہے اور اس کے بہاؤ میں سہولت پیدا ہوتی ہے۔ نتیجتاً دماغ میں خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے جس سے سر میں درد کی کیفیت خاصی کم ہو جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…