ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں آسانی سے دستیاب اس جنت کے پھل کے فوائد جان کر آپ اسے ضرور استعمال کریں گے

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انجیر پاکستان میں ایک عام پھل ہے جس کا ذکر قدیم یونانی اور رومی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔اس زمانے میں اس پھل کو خوشحالی، بانجھ پن سے بچاؤ اور فراخی رزق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔آج بھی یہ پھل متعدد حوالوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور عام صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جس کے چند

وائد درج ذیل ہیں۔بانجھ پن سے تحفظ:یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے، طبی سائنس کے مطابق اس پھل میں موجود منرلز ان ہارمونز کے لیے ضروری ہیں جو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔بواسیر کے خلاف مفید:انجیر قدرتی فائبر سے بھرپور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔نظام ہاضمہ کے لیے بہترین:انجیر کا استعمال معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی اور مرض کروہن کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، کچھ ہفتوں تک رات کو انجیر پانی میں بھگو کر صبح کھانا ایسے افراد کے لیے مفید ہے۔جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے:انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔توند نکلے بغیر جسمانی وزن میں اضافہ:انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو جسمانی وزن میں صحت مند اضافہ کرتا ہے مگر توند نہیں نکلتی۔بلڈ پریشر میں کمی:انجیر میں موجود کیلشیئم اور میگنیشم خون کی شریانوں کو سکون پہنا کر بلڈ پریشر کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…