جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ ، ہر5 میں سے 3 افراد نسخے پر دوائیں خرید رہے ہیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکیوں میں ہرپانچ میں سے تین افراد نسخے پر دوائیں خرید رہے ہیں اور نسخے پر دواﺅں کی خریداری کے حوالے سے 2000کے بعد یہ سب سے بلند شرح ہے۔جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میںمنگل کے روز شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 20برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں نسخے پر دوا لینے کی شرح 59فیصد ہو گئی ہے جو دس بارہ برس قبل 51فیصد تھی۔ اس عرصے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ نسخے پر پانچ یا اس سے زیادہ ادویات لینے والوں کی تعداد بھی قریب دوگنا ہو گئی ہے اور یہ شرح آٹھ فیصد سے 15فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ”واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر نسخے پر دوا لینے کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ موٹاپا ہو سکتی ہے۔ محققین نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ امریکا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دس عام دواﺅں میں سے آٹھ دوائیں ہائپر ٹینشن، دل کے امراض، ذیابیطس یا اسی قسم کی بیماریوں کیلئے خریدی جاتی ہیں۔ اس کیلئے ان دواﺅں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے جو موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کیلئے ہوتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ اقسام کی دواﺅں کی خریداری کیلئے نسخے کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے مگر ہم درست طور پر اس کی وجہ بارے پریقین نہیں ہیں کیونکہ ہر دوا کے ساتھ وجہ بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نئی ادویات کی بھرمار ہو گئی ہے، کئی ادویات کو پیٹنٹ کا تحفظ حاصل نہیں رہا، اس کے علاوہ ڈاکٹروں نے بھی دواﺅں کی انتخاب پر نظر ثانی کی ہے۔ صحت عامہ کے حکام کی طرف سے بھی پالیسی میں واضح تبدیلی کی گئی ہے جیسے 2006میں میڈی کیئر پارٹ ڈی کا اطلاق کیا گیا۔ ان تمام عوامل کی بدولت دواﺅں کے حصول کیلئے نسخے کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…