ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پرسکون نیند کیلئے باتھ روم میں یہ تبدیلی ضرور کر لیں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) پرسکون نیند بذات خود ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ جو لوگ بے خوابی کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں وہ طرح طرح کے مہنگے علاج کروانے کے بعد بھی اس نعمت سے محروم رہتے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر رسل فوسٹر کا کہنا ہے کہ انسانی جسم ارتقائی طور پر ہی قدرتی روشنی کے لیے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ انسانی جسم قدرتی روشنی سے اثر لیتا ہے کہ اسے کس وقت سونا ہے اور کس وقت جاگنا ہے۔ڈاکٹر فوسٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں کی تیز مصنوعی روشنیاں ہمارے دماغ میں موجود نیند کو پرسکون بنانے اور نیند کا غلبہ لانے والے نیورانز کو تباہ کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے ہم اچھی نیند سے محروم ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹر فوسٹر کے مطابق جب سورج کی روشنی ختم ہوتی ہے توہمارے دماغ سے میلیٹنن (Melatonin)نامی ہارمون خارج ہوتا ہے جس سے ہم پر نیند غالب ہونے لگتی ہے۔مصنوعی روشنیاں ہمیں چوکنا رکھنے والے نیورانز کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ اس ہارمون کی پیداوار بھی کم کردیتی ہیں۔ڈاکٹر فوسٹر کا کہنا تھا کہ لوگ عموماً سونے سے قبل اپنے کمرے کی بتیاں بجھادیتے ہیں مگر ان کے باتھ روم کی بتیاں جلتی رہتی ہیں۔ یہ واش روم کی لائٹس کی روشنی انسانی دماغ کو الرٹ رکھتی ہے اور وہ پرسکون نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ رات کو اگر آپ پرسکون نیند حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کمرے کے ساتھ ساتھ واش روم کی بتیاں بھی بند کر دیں اور اس کے علاوہ بھی یقینی بنائیں کہ کسی اور طرف سے کوئی مصنوعی روشنی آپ کے کمرے میں داخل نہ ہو رہی ہو۔ آپ کے کمرے میں مکمل اندھیرا ہونا چاہیے۔ اس طرح آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…