اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پیشاب کی رنگت سے جانئے اپنی صحت کاراز

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )آج کل متعدد بیماریوں کی تشخیص کے لئے پیشاب کا ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ سادہ شکل میں صدیوں سے زیر استعمال رہا ہے اور آج بھی آپ پیشاب کی ظاہری رنگت اور بو کی مدد سے یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کسی بڑی بیماری کا شکار تو نہیں ہیں۔ کلیو لینڈ کلینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیشاب کی رنگت کئی طرح کی ہوسکتی ہے اور ہر رنگت ہمیں صحت کے متعلق کچھ ضروری معلومات فراہم کرتی ہے۔اگر پیشاب کی رنگت پانی کی طرح بالکل صاف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ضرورت سے زیادہ پانی یا دیگر مائعات استعمال کررہے ہیں۔ اس کی ایک اور وجہ کیفین والے مشروبات مثلاً چائے یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کیفین جسم سے پانی کے اخراج کا سبب بنتی ہے۔ اگر پیشاب کی رنگت گہری زردی مائل یا گہری پیلی ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ پانی کی مطلوبہ مقدار سے محروم ہیں۔ آپ کو پانی کا استعمال بڑھانا ہوگا۔ اگر رنگت نہایت ہلکی زردی مائل ہے تو یہ جسم میں پانی کی مقدار مناسب ہونے کی علامت ہے۔ پیشاب کی رنگت چمکدار سنہری ہونے کا بھی یہ مطلب ہے کہ آپ پانی کی مطلوبہ مقدار استعمال نہیں کررہے۔ رنگت براﺅن ہونے کا مطلب جگر یا گردوں کی بیماری بھی ہوسکتا ہے جبکہ کچھ ادویات کی وجہ سے بھی پیشاب کی رنگت براﺅن ہوسکتی ہے، خصوصاً قبض کشا ادویات کی وجہ سے عموماً رنگت براﺅن ہوجاتی ہے۔ اگر رنگت گلابی یا سرخی مائل کو تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے کیونکہ ایسا پیشاب میں خون آنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے اور یہ گردوں کی بیماری، پراسٹیٹ کی بیماری، پیشاب کی نالی کے انفیکشن، مثانے کی پتھری اور حتیٰ کہ کینسر کی طرف اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ کثرت سے چقندر، بلیک بیری یا کینو کھانے کی وجہ سے بھی پیشاب کی رنگت گلابی یا سرخی مائل ہوسکتی ہے جبکہ کیمو تھیراپی یا کچھ ادویات کے استعمال سے بھی یہ رنگت ظاہر ہوسکتی ہے۔ اگر رنگت نیلگوں یا سبزی مائل ہے تو یہ عموماً پریشانی کی بات نہیں ہے۔ ایسا عموماً کھانوں میں استعمال ہونے والے چمکدار رنگوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے جبکہ سبز رنگت بعض اوقات پیشاب کی نالی کی انفیکشن کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ پیشاب میں سے سخت بو آنے کا بھی یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ آپ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا شکار ہیں جبکہ ضرورت سے زیادہ پروٹین والی غذاﺅں کے استعمال کے نتیجے میں بھی پیشاب سے بو آسکتی ہے۔ پیشاب کے اکثر مسائل کا حل مائعات کے زیادہ استعمال میں ہے لیکن اگر اس طرح سے افاقہ نہیں ہوتا تو آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے میں ہرگز تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…