لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صبور علی نے کہاہے کہ شادی کے بعد اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہوں اور میری دعا ہے کہ سب لڑکیوں کی زندگی ایسے ہی خوشیوں بھری ہو ۔ایک انٹر ویو میں صبور علی نے کہا کہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ شادی کر کے اپنا گھربسا لے اور اس کیلئے خدا کی طرف سے ایک وقت مقرر ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ
میرے سسرال والے بہت محبت کرنے والے ہیں اور میرا ہر طرح کا خیال رکھتے ہیں اور میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کسی طرح کی شکایت کا موقع نہ دوں۔صبور علی نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے میاں بیوی دونوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، دونوں کو قدم سے قدم ملا کر چلنا پڑتا ہے او رایک دوسرے کی رائے کو اہمیت دینا ہوتی ہے ۔