جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

میری امی کوپاکستان ایئر فورس کی تقریب میں کیوں نہیں بلایا گیا؟ بھارتی شہری عدنان سمیع کا شکوہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارت منتقل ہونے والے مشہورگلوکار عدنان سمیع نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی تقریب میں والدہ کو مدعو نہ کرنے پر شکوہ کردیا۔اپنی ٹویٹر پوسٹ میں شکایت کرتے ہوئے عدنان سمیع نے کہا کہ میری والدہ پاکستان ایئر فورس کے سابق سکواڈرن لیڈر ارشد سمیع خان کی بیوہ ہیں، میں نے جب سے پاکستان چھوڑ کر بھارت کی شہریت اختیار کی ہے

تب سے میری والدہ کے ساتھ پاکستان میں یہ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ میں پاکستان ایئر فورس کو اپنے خاندان کی بے عزتی پر کھلا خط لکھ رہا ہوں، خط میں انہوں نے پاکستان ایئر فورس کواس حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں بھارتی شہری ہونے پر فخر کرتا ہوں کہ یہ لوگ اپنے ہیروز کی عزت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ عدنان سمیع کے والد ارشد سمیع خان پاکستان کے سابق سفیر، سول سرونٹ اور ایئر فورس پائلٹ تھے، اپنے کیریئر کے عروج کے وقت وہ وفاقی سیکرٹری کے عہدے تک پہنچے تھے۔ انہوں نے 1965 کی جنگ میں کلیدی کردار بھی ادا کیا تھا، وہ جنگ کے دوران پٹھان کوٹ ایئر بیس پر فضائی حملہ کرنے والے پاکستانی جانباز پائلٹس میں سے ایک تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل ایوب خان نے ستارہ جرات سے بھی نوازا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…