جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

جاز، ٹیلی نار، زونگ اور یوفون کے پیکجز مہنگے، پی ٹی اے کا بڑا اعتراف سامنے آگیا

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف موبائل آپریٹرز کے ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہوا،

تاہم اتھارٹی نے ہر ماہ 10 سے 20 فیصد تک قیمتیں بڑھانے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے نے جاز، ٹیلی نار، زونگ اور یوفون کے صارفین میں مقبول 10 اہم موبائل پیکیجز کا جائزہ لیا۔ تجزیے سے معلوم ہوا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے درمیان ان پیکیجز کے اوسط ٹیرف میں 12 سے 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ سالانہ بنیاد پر ہونے والا یہ اضافہ ماہانہ اوسط کے حساب سے تقریباً ایک سے دو فیصد بنتا ہے، اس لیے موبائل کمپنیوں کی جانب سے ہر ماہ 10 سے 20 فیصد ٹیرف بڑھانے کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوتی۔پی ٹی اے کی یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب موبائل صارفین مسلسل مہنگے ہوتے پیکیجز پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کال، انٹرنیٹ ڈیٹا اور دیگر موبائل سہولیات کے اخراجات میں اضافے کے باعث صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ریگولیٹر کے مطابق 30 نومبر 2025 کو جاری کیے گئے مرجر آرڈر کے تحت جاز کو ’سگنیفیکنٹ مارکیٹ پاور‘ رکھنے والے آپریٹر کے طور پر ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ یوفون اور ٹیلی نار کے ٹیرف پر بھی متعلقہ ضوابط کے تحت نگرانی کی جاتی ہے۔پی ٹی اے نے بتایا کہ زونگ چونکہ ایس ایم پی آپریٹر نہیں، اس لیے اسے اپنے تجارتی فیصلوں کے مطابق ٹیرف میں تبدیلی کرنے کی اجازت ہے۔

تاہم موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 کے تحت اگر کسی ٹیرف سے صارفین کے مفادات متاثر ہونے کا خدشہ ہو تو اتھارٹی مداخلت کرسکتی ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ داری صرف صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا نہیں بلکہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر مناسب منافع کے حصول کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ اسی توازن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیرف سے متعلق فیصلے کیے جاتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم پی آپریٹر جاز کے نرخوں کا جائزہ لیتے وقت صارفین کے مفادات، مہنگائی، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مارکیٹ میں مسابقت سمیت مختلف عوامل کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے گمنام بلنگ کی تصدیقی مشقیں بھی کی جاتی ہیں تاکہ یہ جانچا جاسکے کہ موبائل صارفین سے منظور شدہ ٹیرف کے مطابق ہی رقم وصول کی جا رہی ہے یا نہیں۔پی ٹی اے نے صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کر رکھی ہے کہ وہ موبائل پیکیجز کے نرخ یا بلنگ سے متعلق کسی شکایت کی صورت میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

یہ سہولت اتھارٹی کی ویب سائٹ، سی ایم ایس ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے دستیاب ہے۔اتھارٹی کے مطابق موصول ہونے والی شکایات متعلقہ موبائل آپریٹر کے سامنے قانونی ضابطوں کے تحت اٹھائی جاتی ہیں تاکہ صارف کے مسئلے کا ازالہ کیا جاسکے۔یوں پی ٹی اے کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ جون 2025 سے جون 2026 تک موبائل ٹیرف میں 12 سے 22 فیصد تک اضافہ ضرور ہوا، تاہم اتھارٹی کے مطابق اسے ہر ماہ 10 سے 20 فیصد اضافے کے طور پر بیان کرنا درست نہیں۔موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز روزمرہ زندگی، کاروبار اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کا اہم حصہ بن چکی ہیں، اس لیے ٹیرف میں ہونے والی تبدیلیاں براہ راست لاکھوں صارفین کے ماہانہ اخراجات کو متاثر کرتی ہیں۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…