بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار دیدیا

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نیقیمتوں کے اجتماعی تعین پر سی سی پی کا فیصلہ برقرار رکھا اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو 3 کروڑ روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت عظمیٰ نے پی وی ایم اے کے خلاف سی سی پی کی پرائس فکسنگ فائنڈنگ برقرار رکھی۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سی سی پی اور کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے مقف کی توثیق کی اور گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کا اجتماعی تعین کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی قرار دیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ مسابقتی کاروباری اداروں کو اپنی قیمتیں آزادانہ طور پر طے کرنا ہوں گی۔ تجارتی ایسوسی ایشن کے ذریعے اجتماعی قیمتوں کا تعین بھی کمپٹیشن کو محدود کرتا ہے۔ قیمت کم ہو تب بھی مسابقتی کاروباری اداروں کا مل کر قیمت طے کرنا جائز نہیں۔

کم قیمت صارفین کے لیے فائدہ مند، مگر قیمت کا اجتماعی تعین کمپٹیشن کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ عوامی مفاد کا مقصد بھی اجتماعی پرائس فکسنگ کو جائز نہیں بناتا۔ سپریم کورٹ نے سی سی پی اور کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے بنیادی نتائج کی توثیق کر دی اور فیصلہ دیا کہ ہر کاروباری ادارہ اپنی تجارتی ضروریات کے مطابق قیمت کا آزادانہ تعین کرے۔عدالت نے قرار دیا کہ مشترکہ قیمت کا تعین آزادانہ مسابقتی قیمتوں کی جگہ نہیں لے سکتا۔ وفاقی حکومت کو بائی پاس کرکے نہیں، قیمتوں کے معاملے پر سی سی پی سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔ سی سی پی کو بائی پاس کرکے پی وی ایم اے سے قیمتوں پر مشاورت کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا باعث بنی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…