بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کی تیاری

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کی پرائیویسی اور حساس معلومات کے تحفظ کے لیے ایک نئے فیچر کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اہم چیٹس کو پن کوڈ یا فنگر پرنٹ اسکین کے ذریعے لاک کرسکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ میں لاک چیٹس اور پروٹیکٹ چیٹس سے متعلق حوالہ جات سامنے آئے ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ صارفین کو مستقبل میں مخصوص چیٹس کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی سہولت دی جاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کسی چیٹ کو لاک کرنے کے بعد اس کا عنوان اور مواد ایپ کی سائڈ بار، چیٹ ہسٹری اور سرچ نتائج میں بھی ظاہر نہیں ہوگا۔ اس طرح حساس نوعیت کی گفتگو کو دوسرے افراد کی رسائی سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے گی، خصوصاً ایسی صورت میں جب ایک ہی ڈیوائس کو متعدد افراد استعمال کرتے ہوں۔چیٹ جی پی ٹی میں پہلے ہی عارضی چیٹ کی سہولت موجود ہے، جس میں گفتگو چیٹ بند ہونے کے بعد اکاؤنٹ کی عام چیٹ ہسٹری میں ظاہر نہیں ہوتی۔

تاہم مجوزہ لاک چیٹس فیچر کا مقصد حساس گفتگو کو مکمل طور پر عارضی رکھنے کے بجائے اسے محفوظ انداز میں برقرار رکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی اس فیچر کے حوالے سے تفصیلات محدود ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ لاک کی گئی چیٹس کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کی میموری اور سابقہ گفتگو سے متعلق سہولیات کس طرح کام کریں گی۔فی الحال یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ فیچر تمام صارفین کے لیے کب باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔ تاہم اگر اسے متعارف کرایا جاتا ہے تو حساس معلومات پر مشتمل گفتگو کرنے والے صارفین کے لیے یہ ایک اہم اضافی پرائیویسی سہولت ثابت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…