منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

نوجوانوں کے لئے اہم سرکاری ادارے میں نوکریاں،اپلائی کرنے کا طریقہ کار

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز (پنجاب) نے مختلف آسامیوں پر نئی بھرتیوں کے لیے ملک بھر سے نوجوانوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

جاری تفصیلات کے مطابق سپاہی جنرل ڈیوٹی کی مجموعی طور پر 964 نشستیں خالی ہیں، جن پر اہل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ان آسامیوں کے لیے پاکستان کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو مقررہ ماہانہ تنخواہ کے علاوہ راشن الاؤنس اور وفاقی حکومت کے قواعد کے مطابق دیگر منظور شدہ مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔بھرتی کے لیے مقررہ کوٹے کے تحت 72 نشستیں اوپن میرٹ پر رکھی گئی ہیں، جبکہ پنجاب کے امیدواروں کے لیے 50 فیصد یعنی 482 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ باقی آسامیوں پر سندھ (شہری و دیہی)، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سابق فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔بھرتی کے مجموعی عمل میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتی امیدواروں کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہخواہشمند امیدوار پاکستان رینجرز (پنجاب) کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ 17 اگست سے 26 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔آن لائن رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کو اپنی منتخب کردہ رجسٹریشن سینٹر پر مقررہ تاریخ کو صبح 8 بجے پہنچنا ہوگا۔ امیدواروں کی ابتدائی جانچ کے دوران طبی معائنہ، جسمانی ٹیسٹ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن سلپ پر درج تاریخ، وقت اور رجسٹریشن سینٹر کی تفصیلات کو ضرور چیک کریں اور مقررہ وقت پر تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ مرکز پر پہنچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…