پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

کویت: وزارت داخلہ کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کویت کی وزارت داخلہ نے انٹری ویزوں اور لیو پرمٹس سے متعلق اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ

یکم ستمبر 2026 سے خودکار توسیع کی سہولت ختم کردی جائے گی اور ویزوں و اجازت ناموں کے لیے معمول کے قانونی قواعد دوبارہ نافذ ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت کویت میں موجود افراد کے وزٹ ویزوں کی خودکار توسیع کا سلسلہ بھی یکم ستمبر سے ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد ویزوں کی مدت اور توسیع کا عمل مقررہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ہوگا۔

وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک موجود غیر ملکی شہریوں کے لیو پرمٹس کی عام مدت بھی بحال کردی جائے گی۔ تاہم جو افراد 31 اگست 2026 یا اس سے پہلے کویت سے روانہ ہوچکے ہوں گے، انہیں موجودہ قواعد کے تحت اضافی اور استثنائی توسیع کی سہولت حاصل رہے گی۔

وزارت نے تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی واپسی کی تاریخ کے حوالے سے محتاط رہیں۔ حکام کے مطابق ’سہل‘ (Sahel) ایپ کے ذریعے جاری کیا جانے والا ’ریذیڈنسی پرمٹ اسٹیٹس سرٹیفکیٹ‘ ہی لیو پرمٹ کی میعاد جانچنے کے لیے سرکاری دستاویز تصور ہوگا۔

اس لیے بیرون ملک موجود غیر ملکی شہریوں کو چاہیے کہ وہ مذکورہ سرٹیفکیٹ پر درج تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر کویت واپس پہنچیں، تاکہ ویزا یا رہائشی اجازت نامے سے متعلق کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…