منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے ویزے منسوخ، روزگار اور سرمایہ خطرے میں، بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اہم مسئلہ اٹھا دیا

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں متحدہ عرب امارات میں مقیم

پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانی روزگار، تجارت اور کاروبار سے وابستہ ہیں اور وہاں مقیم پاکستانی ملک کے لیے زرمبادلہ حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ تاہم حالیہ عرصے میں پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے اور کئی ایسے افراد کے ویزوں کی تجدید نہیں کی جا رہی جو پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف ان پاکستانیوں تک محدود نہیں جو چھٹیوں کے باعث پاکستان میں موجود ہیں، بلکہ یو اے ای میں رہنے والے بعض شہری بھی اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ فعال ویزے بھی منسوخ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جس سے متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ویزا مسائل کے باعث پاکستانی تاجروں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور بعض افراد کی لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی مشکلات میں پھنس گئی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ فوری طور پر یہ معاملہ اٹھائے تاکہ متاثرہ پاکستانیوں کے مسائل حل ہوسکیں۔

بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس معاملے سے متعلق قابلِ اعتماد اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ان کی جماعت سے وابستہ ایک کارکن عبدالعزیز، جو پیر بابا کا رہائشی ہے، بھی اس صورتحال سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستانی شہریوں کے ویزوں اور کاروبار سے متعلق مشکلات بروقت دور نہ کی گئیں تو اس کے نتیجے میں ملک کو حاصل ہونے والے زرمبادلہ پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق ممکنہ نقصان کی تلافی صرف برآمدات بڑھا کر کرنا آسان نہیں ہوگا، اس لیے حکومت کو معاملے پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…