منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پرانی ،ناکارہ گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبے میں پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیاجس کے تحت ایسی گاڑیوں کو اسکریپ کیا جائے گا ۔

حکومت کی جانب سے اس پیشرفت کے لئے موٹر وہیکلز آرڈیننس میں تیسری ترمیم کی گورنر پنجاب نے منظوری دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرڈیننس کے مطابق رجسٹریشن ختم یا منسوخ ہونے والی گاڑیاں ناکارہ گاڑیوں میں شامل ہوں گی،فٹنس یا دھوئیں کا سرٹیفکیٹ نہ لینے والی گاڑیوں پر بھی اسکریپنگ کی تلوار لٹکے گی۔حادثے، آگ یا قدرتی آفت میں تباہ ہونے والی گاڑی بھی اسکریپ قرار دی جاسکے گی،گاڑی کا مالک خود بھی اپنی ناکارہ گاڑی اسکریپ کروانے کے لئے جمع کروا سکے گا۔ناکارہ گاڑیوں کو باقاعدہ اسکریپنگ سینٹرز میں لے جایا جائے گا،اس سلسلے میں نجی و سرکاری مراکز قائم ہوں گے۔ ناکارہ گاڑیوں کے قابل استعمال پرزے نکالے جائیں گے، باقی حصے ری سائیکل کیے جائیں گے۔

آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں آلودگی پھیلانے والی پرانی گاڑیوں کی اسکریپنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے،ناکارہ گاڑیوں کی اسکریپنگ کے لئے حکومت باقاعدہ قواعد بنائے گی۔رجسٹریشن منسوخ ہونے والی گاڑیاں اینڈ آف لائف وہیکل تصور ہوں گی۔پنجاب حکومت کے مطابق اس نظام کا مقصد دھوئیں کی آلودگی کم کرنا اور صاف ماحول یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…