پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 19  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کے نرخ میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 3 ہزار 172 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 37 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 358 ڈالر کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 186 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔سونا عالمی سطح پر طویل عرصے سے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر جانا جاتا ہے۔

معاشی غیر یقینی، مہنگائی یا سیاسی بے یقینی کے دوران سرمایہ کار اکثر دیگر اثاثوں کے مقابلے میں سونے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔سونے کو صدیوں سے دولت اور مالی تحفظ کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ عالمی معاشی حالات میں تبدیلیاں اس کی قیمت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے نرخ طے کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی قیمت عالمی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…