منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

خلیجی ملک نے آئی فون صارفین کو خبردار کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کویت کی کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ریگولیٹری اتھارٹی (CITRA) نے آئی فون صارفین کے لیے ایک اہم سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے جعلی ڈیلیوری اور شپمنٹ سے متعلق پیغامات سے خبردار کیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق دھوکا دہی میں ملوث عناصر آئی میسج کے ذریعے شپنگ اور کورئیر کمپنیوں کا روپ دھار کر صارفین کو پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ان پیغامات میں عموماً وصول کنندگان سے شپمنٹ کی معلومات مکمل یا اپ ڈیٹ کرنے اور بعض اوقات ڈیلیوری فیس ادا کرنے کا کہا جاتا ہے۔CITRA نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے پیغامات میں موجود کسی بھی مشکوک لنک کو کھولنے سے گریز کریں۔ صارفین کو اپنی ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات یا دیگر مالیاتی معلومات بھی فراہم نہیں کرنی چاہئیں۔حکام کے مطابق کسی بھی پارسل یا ڈیلیوری سے متعلق معلومات کی تصدیق کے لیے متعلقہ کمپنی کی تصدیق شدہ ویب سائٹ یا اس کی سرکاری موبائل ایپ استعمال کی جائے۔

اسی ذریعے سے ادائیگی یا شپمنٹ سے متعلق درخواست کی حقیقت بھی جانچی جاسکتی ہے۔اتھارٹی نے صارفین کو مشتبہ پیغامات فوری طور پر حذف کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رپورٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے تاکہ ایسے فراڈ کی روک تھام میں مدد مل سکے۔CITRA کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سائبر فراڈ میں ملوث عناصر ڈیلیوری اور شپمنٹ کے جعلی نوٹیفکیشنز کو استعمال کرکے لوگوں سے حساس ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…